اسرائیلی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلہ، فلسطینی حکام کا شدید احتجاج
Web Desk
23 July 2026
فلسطین کے گورنریٹ برائے القدس کے مطابق یہودی مذہبی دن “تشا بِآو” کے آغاز سے اب تک 2300 سے زائد اسرائیلی آبادکار مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو چکے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی پولیس نے تقریباً 150، 150 افراد کے گروہوں کی صورت میں آبادکاروں کو مسجد کے احاطے میں جانے کی اجازت دی، جہاں انہوں نے تفلین باندھے، مشرقی حصے میں سجدے کیے اور بلند آواز میں مذہبی نغمے گائے۔ واضح رہے کہ “تشا بِآو” 70 عیسوی میں رومیوں کے ہاتھوں قدیم ہیکل (معبد) کی تباہی کی یاد میں منایا جانے والا یومِ سوگ ہے۔
دوسری جانب، کئی دہائیوں سے قائم اسٹیٹس کو کے تحت مسجدِ اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت ہے، لیکن اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) اور مسجد کے دروازوں پر سخت پابندیاں عائد کر کے بیشتر فلسطینی نمازیوں کو داخلے سے روک دیا ہے۔ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ صرف چند فلسطینی ہی فجر کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہو سکے، جن میں سے بعض کو بعد میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مسجدِ اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام اور فلسطینی قومی شناخت کی اہم علامت ہے۔
متعلقہ عنوانات
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026