مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
Web Desk
23 July 2026
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی، امریکا کے ایران پر نئے حملوں اور بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی جانب سے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل (Brent Crude) کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت 1.93 ڈالر (تقریباً 2 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو 8 جون کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی 1.44 ڈالر (1.7 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی تجارت 88.27 ڈالر فی بیرل پر ہو رہی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں اس اچانک اضافے کی بڑی وجہ امریکی افواج کی جانب سے ایران پر کیے گئے تازہ حملے اور بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے پر یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانا ہے۔ ان واقعات نے خطے میں تیل کی عالمی ترسیل (Supply Chain) میں رکاوٹ کے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں، جس کے اثرات براہِ راست عالمی منڈی پر مرتب ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں ICNA Relief کے سالانہ ‘بیک ٹو اسکول’ پروگرام کی افتتاحی تقریب۔
23 July 2026
امریکی گرین کارڈ: اگست 2026 کے ویزا بلیٹن میں فیملی ویزا درخواست گزاروں کے لیے بڑی پیش رفت
23 July 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار
23 July 2026
ایف بی آئی کی بڑی کامیابی: 54 ارب روپے کے میڈیکئیر اسکینڈل کا مرکزی ملزم مشرقِ وسطیٰ سے گرفتار
23 July 2026
امریکا نے سی آئی اے مراکز پر ایرانی حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کی تحقیقات شروع کر دیں
23 July 2026
امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی
23 July 2026
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ، 2 واپس لوٹ گئے: پاسداران انقلاب
23 July 2026
گیانا، مسافروں سے بھری فیری سمندر میں ڈوب گئی، 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
23 July 2026