LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سیریک، اہواز اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایران پر مزید شدید فضائی حملے شروع کر دیے امریکا نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا امریکی ایوان نمائندگان میں قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور یورپ جارحیت کی پیروی کی بجائے سفارتکاری میں قائدانہ کردار ادا کرے، کاظم غریب آبادی یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کر لیں ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عراقچی پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی یکجہتی کیخلاف قرار دیدیا امریکا نے کوئی غلطی کی تو نتائج عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے، علی اکبر ولایتی دشمن ایرانی میزائلوں کی تیاری کے مراکز سے لاعلم ہے: بریگیڈیئر جنرل شکارچی حماس کا عوامی تکالیف ختم ہونے تک غزہ میں کام جاری رکھنے کا اعلان ترکیہ کے صوبہ موغلا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ متاثر مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں: بلغاریہ نے امریکی فوج کو فضائی اڈا استعمال کرنیکی اجازت دیدی ایرانی حملوں میں ہلاک مزید 4 امریکی فوجیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

’سب کچھ یا پھر کچھ بھی نہیں‘، موجودہ جنگ کا اصول واضح ہے: باقر قالیباف

Web Desk

22 July 2026

ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ جنگ کا اصول بالکل سادہ اور واضح ہے: “سب کچھ یا پھر کچھ بھی نہیں”۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ اپنے ایک تفصیلی بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر بحرانی صورتحال کی وجہ سے ایران خطے میں اپنا تیل فروخت نہیں کر سکتا تو پھر خطے کا کوئی بھی دوسرا ملک اپنا تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی قومی سلامتی محفوظ نہ رہی، تو پھر خطے کے کسی بھی ملک کا بنیادی اور شہری ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم اور حساس سمندری راستے کی سلامتی امریکی افواج کی خطے میں موجودگی کے بغیر بھی باحسن وخوبی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ محمد باقر قالیباف نے زور دے کر کہا کہ ایران پہلے ہی امریکی اور بین الاقوامی قیادت پر واضح کر چکا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب جنگ سے پہلے جیسی ہرگز نہیں رہے گی اور ایران اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔