سیریک، اہواز اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایرانی میڈیا
Web Desk
23 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے ایران پر نئی فوجی کارروائیوں کے باضابطہ اعلان کے فوراً بعد ایران کے مختلف اہم اور ساحلی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ اور مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی اور مغربی شہروں سیرک اور بوشہر میں یکے بعد دیگرے شدید دھماکے ہوئے ہیں، جبکہ صوبہ خوزستان کے اہم شہر اہواز کے قریب بھی امریکی میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوری طور پر ایرانی حکام یا عسکری ترجمان کی جانب سے ان تاز ترین دھماکوں کی دقیق نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ ہنگامی صورتِ حال اس وقت پیش آئی جب اس سے کچھ ہی دیر قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کمانڈر ان چیف (امریکی صدر) کی واضح ہدایات پر امریکی افواج نے ایران کے عسکری اہداف کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد علاقائی اور بین الاقوامی سمندری راستوں سے گزرنے والے تجارتی و شہری بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود اور غیر مؤثر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری یہ معرکہ اور بمباری کا سلسلہ اب مسلسل 12 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اب تک کے امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 3 بچوں سمیت کم از کم 53 عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی افواج کی جانب سے کی گئی جوابی عسکری کارروائیوں میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں
متعلقہ عنوانات
ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا: کویت
23 July 2026
انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
23 July 2026
امریکی فوج نے ایران پر مزید شدید فضائی حملے شروع کر دیے
23 July 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا
23 July 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور
22 July 2026
یورپ جارحیت کی پیروی کی بجائے سفارتکاری میں قائدانہ کردار ادا کرے، کاظم غریب آبادی
22 July 2026
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کر لیں
22 July 2026
ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عراقچی
22 July 2026