ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل، امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ
Web Desk
22 July 2026
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی تازہ دھمکی پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں موجود امریکہ سے وابستہ تمام اہم تنصیبات بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق ایک اعلیٰ فوجی ذریعے نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال کے حوالے سے ایران کا عزم غیر متزلزل ہے اور وہ اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف کسی خطرے کا ذریعہ نہیں بننے دے گا۔ فوجی ذریعے کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران کے کسی پل یا پاور ہاؤس کو نشانہ بنایا تو ایران بھی عرب ممالک میں قائم امریکہ سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں، بشمول پلوں اور بجلی گھروں پر جوابی حملہ کرے گا۔
ایرانی عسکری حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد امریکیوں کو یہ یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے اور جس وقت چاہے کارروائی کرنے کی کامل صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں صدر ٹرمپ کو متنبہ کیا گیا کہ اگر انہوں نے ایسا کوئی “خطرناک جوا” کھیلا تو اس کا انجام ایک بار پھر امریکہ کے لیے شدید خفت، سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر دھمکی دی تھی کہ اگر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر حملہ کیا تو امریکہ ہر حملے کے بدلے ایران کا ایک پل یا بجلی گھر تباہ کر دے گا۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026