امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر حملہ، آبنائے ہرمز میں بھی دھماکے
Web Desk
22 July 2026
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے لارک جزیرے پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد حکمت عملی کے لحاظ سے انتہائی اہم علاقے آبنائے ہرمز میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی خبر ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 48 منٹ پر کیا گیا۔ واقعہ سامنے آتے ہی ایرانی حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ مقام اور ممکنہ مالی و جانی نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل، ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن میں قائم ملٹری بیسز پر ڈرونز اور میزائلوں سے شدید حملے کیے ہیں۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا بنیادی ہدف اردن کے ‘پرنس حسن’ اور ‘کنگ فیصل’ ایئر بیسز تھے، جہاں ایف-15 جنگی طیاروں اور ڈرون انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن میں کی گئی اس کارروائی کے دوران 8 نئے ایم کیو-9 (MQ-9) ڈرونز مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 2 مزید ڈرونز شدید متاثر ہوئے۔ علاوہ ازیں، ایرانی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس اہم کارروائی کے دوران امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026