ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار
Web Desk
22 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے (Civil Nuclear Deal) کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ امریکی اخبار Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق اس تاریخی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پرامن ایٹمی توانائی کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری قائم کرنا ہے۔ معاہدے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب میں سول جوہری منصوبوں کی تعمیر، تکنیکی معاونت، تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے سعودی عرب کو اپنے Vision 2030 کے تحت خام تیل پر انحصار کم کرنے اور توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ حتمی جائزے کے لیے امریکی کانگریس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ امریکی حکام کے مطابق اس تعاون میں بین الاقوامی ایٹمی ضوابط اور عدمِ پھیلاؤ کے تمام اصولوں کی مکمل پاسداری کی گئی ہے تاکہ پروگرام صرف پرامن مقاصد تک محدود رہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026