فلائی دبئی کی شام کے شہر حلب کیلئے روزانہ براہ راست پروازیں شروع
Web Desk
22 July 2026
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے شام کے تاریخی اور تجارتی شہر حلب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں، جو دمشق کے بعد شام میں ایئرلائن کی دوسری منزل ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز کا حلب پہنچنے پر واٹر کینن سلامی کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر حمد عبیداللہ کے مطابق یہ اقدام امارات اور شام کے درمیان سفری و تجارتی روابط اور شام میں مقیم برادری کی سہولت کو مزید تقویت دے گا۔ یہ تمام پروازیں ایمریٹس کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدے کے تحت چلائی جا رہی ہیں جو خطے میں ایئرلائن کی موجودگی کو مزید فعال بنائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام
25 August 2026
امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف
25 August 2026
ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان
25 August 2026
ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ
25 August 2026
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
25 August 2026
ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان
25 August 2026
مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
25 August 2026
اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال
25 August 2026