کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا
Web Desk
21 July 2026
کویت کی وزارتِ خارجہ نے ایرانی سفیر کو وزارت میں طلب کر کے آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر پر کیے گئے حملے پر شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کویتی وزارتِ خارجہ نے اس کارروائی کو ریاستِ کویت کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور مفادات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی بحری آمدورفت کی آزادی اور عالمی قوانین پر حملہ قرار دیا ہے۔ بیان کے مطابق اس حملے میں ٹینکر کے عملے کے متعدد ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کویت نے واضح کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا جواب دینے اور اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور واقعے کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
25 August 2026