امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی
Web Desk
21 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہر نطنز کے پہاڑوں میں قائم ایٹمی مرکز پر جلد حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی بی ٹو (B-2) بمبار طیارے ایک سال پہلے ایرانی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ نہ بناتے تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا اور اسرائیل کا وجود ختم ہو جاتا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قیادت شدید تباہی کے بعد اب امریکا سے ملاقات کے لیے بے تاب ہے لیکن واشنگٹن فی الوقت ان سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کی دھمکی دے کر امریکی کانگریس کے آئندہ نومبر کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026