ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ
Web Desk
21 July 2026
اسرائیلی انٹیلیجنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال یورینیم افزودگی کے ہزاروں سینٹری فیوجز ایک پہاڑ کے اندر واقع گہری زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے ہیں۔ امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کی رپورٹ کے مطابق یہ منتقلی “پِک ایکس ماؤنٹین” (کوہِ کلنگ) نامی مقام پر کی گئی ہے، جو کہ 300 سے 450 فٹ کی گہرائی میں واقع انتہائی مضبوط کمپلیکس ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم گزشتہ سال جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد اٹھایا گیا، جس کے دوران امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مقام کو بڑا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پِک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026