بھارتی ریاست سکم میں سرنگ گرنے سے 9 مزدور ہلاک، 15 لاپتہ
Web Desk
21 July 2026
بھارتی ریاست سکم میں دریائے تیستا پر زیرِ تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی سرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 9 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 15 سے زائد افراد اب بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے وقت سرنگ میں 25 سے 27 افراد موجود تھے، جن میں سے 9 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کسی دھماکے کی وجہ سے پیش آنے کا شبہ ہے، تاہم حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین چٹانوں سے خارج ہونے والی زہریلی میتھین گیس امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیدا کر رہی ہے، جس کے باعث صرف آکسیجن ماسک سے لیس خصوصی ٹیموں کو اندر جانے دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026