LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف طلبہ احتجاج شدت اختیار کر گیا

Web Desk

21 July 2026

بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی لہر میں شدید تلخی آ گئی ہے اور ہزاروں طلبہ تعلیمی اصلاحات کے مطالبات کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب پیش قدمی کی، جسے روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ سماجی کارکن سونم وانگچک کو طبی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد احتجاج میں مزید شدت دیکھنے میں آئی، جس کے دوران طلبہ اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی مخالف نعرے بازی کی، جبکہ متعدد سماجی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی طلبہ کی حمایت میں احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔