LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

ٹرمپ کی جانب سے رواں ہفتے درجنوں ممالک پر نئے ٹیرف عائد کئے جانے کا امکان

Web Desk

21 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے درجنوں ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی ڈیوٹیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں بیشتر ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ انتظامیہ زیادہ شرح کے ٹیرف کے لیے قانونی بنیادیں تیار کر رہی ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے 20 فروری 2026 کو مستقل ٹیرف کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد، صدر ٹرمپ نے سیکشن 122 کے تحت 150 دنوں کے لیے 15 فیصد عارضی ٹیکس عائد کیا تھا، جس کی مدت 24 جولائی 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا سے آنے والی گاڑیوں اور دیگر اشیا پر بھی 50 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جو اگلے ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔