ٹرمپ کا لبنان کی بھرپور حمایت کا اعلان، ابراہم معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت کی پیشگوئی
Web Desk
21 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ، ایران اور حوثیوں کے حوالے سے اہم بیانات دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا لبنان کی بحالی کے لیے بھرپور مدد کرے گا اور اگر لبنانی صدر چاہیں تو وہ حزب اللہ سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تہران کے ساتھ بیک ڈور سفارتی رابطے جاری ہیں اور ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو امریکا دوبارہ حملہ کرے گا، جبکہ حالیہ نقصانات کے بعد ایران کو تعمیرِ نو میں 20 سے 25 سال لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے حوثیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا باب المندب اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026