چینی کمپنی کی پاکستان کے انفرا اسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
Web Desk
21 July 2026
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مؤثر معاونت کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے شینڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین شو ژیانگ کی قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران چینی کمپنی نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور کنیکٹیوٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے حیدرآباد میں او جی ڈی سی ایل (OGDCL) کے اشتراک سے جاری تیل و گیس منصوبے سمیت دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے کاروباری ماحول اور نوجوان افرادی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے وفد کو ایس آئی ایف سی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے مکمل ادارہ جاتی سہولت کاری کی یقین دہانی کرائی، جس سے پاک چین اقتصادی اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، ایک ماہ میں 197 بھٹے مسمار، 163 سیل
28 October 2026
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026