LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن ایران سے کشیدگی، امریکا کے پٹرولیم ذخائر 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے کوئٹہ کے رہائشی کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، اہلخانہ میں خوشی کی لہر حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026ء تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ؛ نیا انتخابی شیڈول جاری سندھ حکومت کا انقلابی اقدام: 18 ارب 20 کروڑ روپے سے 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم کی فراہمی جاری ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم

ناسا نے مریخ کی حیرت انگیز ٹائم لیپس ویڈیو جاری کر دی

Web Desk

21 July 2026

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے اپنے ‘سائیکی مشن’ (Psyche Mission) کے دوران حاصل کی گئی مریخ کی ایک سحر انگیز ٹائم لیپس ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں سرخ سیارے کے وہ مناظر دکھائے گئے ہیں جو پہلے کبھی اس انداز میں سامنے نہیں آئے تھے۔ سائیکی سپیس کرافٹ نے مئی 2026 میں سیارچوں (Asteroids) کی پٹی کی طرف اپنے سفر کے دوران مریخ کی کششِ ثقل کو استعمال کرنے کے لیے اس کے قریب سے گزرت ہوئے ہزاروں تصاویر لیں۔ ناسا کی جانب سے ان تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی ویڈیو میں مریخ ابتدا میں ایک نئے چاند کی مانند نظر آتا ہے اور بعد میں اس کی سطح اور برفانی قطبِ جنوبی کا تفصیلی منظر پیش کرتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس مشن کے ‘امیجر انسٹرومنٹ’ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ یہ خلائی جہاز 2029ء میں اپنے اصل ہدف یعنی ‘سائیکی’ نامی سیارچے تک پہنچے گا۔