امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا: ایرانی صدر
Web Desk
21 July 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جاری صورتحال پر انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ‘مکمل جنگ’ کی حالت میں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو حقیقت پسند ہونا ہوگا اور اس مزاحمت کے تمام فطری نتائج کو قبول کرنا پڑے گا۔ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ اس دستاویز میں ایرانی مفادات کو پہلی ترجیح دی گئی ہے اور اس کی کل 14 شقوں میں ایسی کوئی ایک شق بھی شامل نہیں جس سے یکطرفہ طور پر صرف امریکا کو فائدہ پہنچتا ہو۔
دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی چالوں اور حکمتِ عملی کو سمجھنے میں مکمل مہارت رکھتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک طرف امریکا خطے میں مسلسل نیا فوجی سازوسامان اور جنگی ہتھیار لا رہا ہے اور دوسری طرف یہ کھوکھلا دعویٰ کرتا ہے کہ وہ جنگ کو روکنا چاہتا ہے۔ سپیکر باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے شائد ہماری ذہانت اور حکمت کو اپنی عقل و فہم کی طرح محدود سمجھ رکھا ہے، لیکن ایران ان تمام سازشوں سے باخبر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026