ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ
Web Desk
20 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے کسی بھی امریکی فوجی کو قتل کیا تو اسے اس کی قیمت کئی گنا زیادہ چکانا پڑے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو غیر معمولی اور شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور امریکی فوج کی پوری قیادت کو واضح اور حتمی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ امریکی صدر کا یہ سخت ترین بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں اور جوابی اقدامات کے باعث واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور خطے کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026