یوکرین کا روس میں مسافر بس پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک، 23 زخمی
Web Desk
20 July 2026
روس کے سرحدی بیلگورود ریجن کے شہر شیبیکینو میں یوکرین سے منسوب ایک مبینہ ڈرون حملے میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکے اور چار خواتین سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے۔ بیلگورود کے قائم مقام گورنر الیگزینڈر شووایف نے اس واقعے کو “غیر انسانی اور گھناؤنا حملہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسافر بس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوری بعد تمام زخمیوں کو شیبیکینو ضلعی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب کرسک ریجن کے گورنر الیگزینڈر خِنشٹین نے بھی اس جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روس کے پراسیکیوٹر آفس نے واقعے کے بعد متاثرین کو ہر ممکن قانونی و طبی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ روس کے سرحدی علاقوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران ایسے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اس سے قبل 18 جولائی کو بھی بیلگورود کے گاؤں دوبوووئے میں ایک مسافر بس پر یوکرینی حملے کے نتیجے میں ہلاکتیں سامنے آئی تھیں۔ روسی حکام کے مطابق سرحدی آبادیوں پر بڑھتے ہوئے یہ حملے خطے کی سکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026