LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان

Web Desk

20 July 2026

یمن کے ایران نواز حوثی گروپ نے سعودی عرب کے خلاف “آنکھ کے بدلے آنکھ” کی پالیسی کے تحت فوری طور پر بحری ناکہ بندی (نیول بلاکیڈ) نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان کے مطابق، یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد کیے گئے غیر منصفانہ اور ظالمانہ محاصرے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ان اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے تو وہ بحیرہ احمر کی اہم ترین سمندری گزرگاہ، آبنائے باب المندب کو بند کر دیں۔ تاحال سعودی حکام کی جانب سے اس دھمکی آمیز اعلان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی اس اہم ترین تجارتی گزرگاہ کی ممکنہ بندش سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، شپنگ اخراجات میں تیزی اور عالمی سپلائی چین میں شدید خلل پیدا ہو سکتا ہے، کیونکہ سعودی عرب کی تقریباً 7 فیصد تیل برآمدات اسی راستے سے گزرتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی جنگ کے باعث پہلے ہی عالمی سطح پر تیل کی سپلائی 10 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے اور باب المندب کی بندش اس بحران کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حوثیوں کا یہ جارحانہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران گزشتہ ماہ طے پانے والے عارضی معاہدے کو بچانے کے لیے سفارتی کوششیں دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ دے رہے تھے، تاہم اس تازہ اقدام نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ایک بار پھر خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔