ایران کے جوابی حملے، شام، اردن، بحرین اور کویت کو نشانے پر لے لیا
Web Desk
20 July 2026
امریکا کی جانب سے مسلسل 9ویں رات کی جانے والی بمباری کے جواب میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے شام، اردن، بحرین اور کویت میں موجود امریکی اہداف پر جوابی حملے کر دیے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، اردن کے علاقے الازرق میں امریکی فوجی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے 20 گوداموں سمیت امریکی فوج کے C-17 ٹرانسپورٹ اور P-8 کمانڈ اینڈ کنٹرول طیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے، جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شام کے علاقے التنف میں امریکی کمانڈ سینٹر اور آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے والے 2 آئل ٹینکرز کو بھی دھماکے سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین اور کویت میں خطرے کے سائرن گونجتے رہے، جہاں امریکی سفارت خانے اور مقامی حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن مذاکرات میں تعطل کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شدید تر ہو چکی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے آبنائے ہرمز اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
27 July 2026
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026