روسی فوج کا دنیپروپیٹروفسک ریجن کے گاؤں وولنوئے پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
Web Desk
19 July 2026
روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ان کی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروفسک ریجن کے اہم گاؤں وولنوئے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق بیٹل گروپ ایسٹ نے یوکرینی دفاعی لائنوں کو توڑتے ہوئے ایک فیصلہ کن کارروائی کی اور وولنوئے گاؤں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر ہونے والی شدید جھڑپوں اور کارروائیوں میں یوکرینی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں یوکرینی مسلح افواج کے تقریباً ڈیڑھ ہزار (1500) اہلکار ہلاک یا ناکارہ ہو چکے ہیں۔
بیان میں مختلف فوجی گروپوں کی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیٹل گروپ ایسٹ کے محاذ پر سب سے زیادہ 480 تک، بیٹل گروپ سینٹر کے محاذ پر 340 سے زائد، اور بیٹل گروپ نارتھ کے محاذ پر 210 سے زائد یوکرینی اہلکار مارے یا ناکارہ کیے گئے۔ اس کے علاوہ بیٹل گروپ ویسٹ کے محاذ پر 200، بیٹل گروپ ساؤتھ کے محاذ پر 195 سے زائد، جبکہ بیٹل گروپ دنیپر کے محاذ پر 75 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ان کی افواج مختلف محاذوں پر اپنی جارحانہ پیش قدمی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور یوکرین کی عسکری تنصیبات سمیت ان کی دفاعی پوزیشنوں کو مسلسل اور شدید نشانہ بنایا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026