کیف پر حملے، زیلنسکی کی اتحادیوں سے مزید فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی کی اپیل
Web Desk
19 July 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ 19 جولائی کی شب دارالحکومت کیف پر ہونے والا حملہ حالیہ عرصے کے دوران کیے جانے والے سب سے بڑے اور خوفناک بیلسٹک حملوں میں سے ایک تھا۔ اپنے آفیشل ٹیلیگرام پیغام میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ دارالحکومت میں روسی حملوں اور شدید دھماکوں کے بعد ہونے والے نقصانات کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، جبکہ 600 سے زائد امدادی اہلکار ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مغربی اتحادیوں پر زور دیتے ہوئے دوبارہ اپیل کی کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) کے لیے مزید انٹرسیپٹر میزائل فراہم کیے جائیں کیونکہ روسی حملوں کو روکنے کے لیے ان میزائلوں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت ضرورت ہے۔
دوسری جانب، روسی وزارتِ دفاع نے اس کارروائی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی افواج نے کیف میں واقع صرف ان صنعتی اداروں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جو یوکرینی مسلح افواج کے لیے فوجی ساز و سامان تیار کرنے میں مصروف تھے۔ واضح رہے کہ یوکرینی حکام گزشتہ کئی ماہ سے مغربی ممالک سے مسلسل اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں مزید میزائل اور جدید اسلحہ دیا جائے، کیونکہ مسلسل دفاعی کارروائیوں کے باعث یوکرین کے پاس موجود فضائی دفاعی میزائلوں کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026