LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ، امریکی صدر بھی نیو جرسی کے سٹیڈیم میں موجود

Web Desk

19 July 2026

دنیائے فٹبال پر حکمرانی کے سب سے بڑے معرکے میں ارجنٹینا اور سپین کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں آمنے سامنے آ گئی ہیں، جس کی گواہی دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ اس تاریخی فائنل سے قبل ایک انتہائی شاندار اور رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لورا پوزینی، نکول شرزنگر اور روبی ولیمز سمیت دنیا بھر کے نامور ستاروں نے اپنی جاندار پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود لاکھوں شائقین کے لہو کو گرما دیا۔ فائنل کا آغاز جینیفر ہڈسن کی آواز میں امریکی قومی ترانے سے ہوا، جبکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک میگا ‘ہاف ٹائم شو’ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں میڈونا، شکیرا، جسٹن بیبر اور برنا بوائے جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنی آواز اور رقص کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا۔ یاد رہے کہ فٹبال کی تاریخ میں ارجنٹینا اب تک 6 فائنلز کھیل کر 3 بار عالمی چیمپئن بن چکا ہے جبکہ سپین کی ٹیم نے اس سے قبل صرف ایک بار 2010ء میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور وہ اس میں سرخرو رہی تھی۔