ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ
Web Desk
19 July 2026
ایرانی فوج نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس نے ‘آپریشن لائٹننگ’ کے 16ویں مرحلے کے تحت کویت میں واقع 2 امریکی فوجی اڈوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان حملوں میں العدیری کیمپ کے ایک اسلحہ ڈپو جبکہ علی السالم ایئر بیس پر نصب پیٹریاٹ ریڈار اور فضائی نگرانی کے ایک اسٹریٹجک ریڈار کو کامیابی سے ہدف بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر حالیہ امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب ہے۔ تاحال کویتی حکومت، کویتی عسکری حکام یا پینٹاگون کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب، ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے کے دو اہم شہروں اربیل اور سلیمانیہ میں موجود ‘کردستان فریڈم پارٹی’ کے اڈوں پر بھی شدید حملے کیے ہیں، جس کے فوراً بعد امریکی فوج نے اربیل میں اپنے قونصل خانے کے قریب بارود سے بھرا ایک ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
23 September 2026
وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
23 September 2026
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026