امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے
Web Desk
19 July 2026
اردن میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پینٹاگون نے ایران پر پوری شدت سے بمباری کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے مسلسل 8ویں رات کارروائی کرتے ہوئے ایران کے اسٹریٹجک بندرگاہی شہروں خوزستان اور ہرمزگان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے صبح 5 بج کر 55 منٹ پر شادگان اور 6 بج کر 10 منٹ پر جزیرہ قشم پر میزائل داغے، جہاں کم از کم 2 دھماکے سنے گئے۔ اس کے علاوہ سریک، بندر عباس اور بندر لنگہ میں بھی رات 1 بج کر 30 منٹ پر شدید بمباری کی گئی۔ دوسری جانب سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وقت کے مطابق رات 11:30 بجے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی فضائی دفاعی تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور میزائل و ڈرون ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی ہائی الرٹ پر تعینات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ
24 September 2026
ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
24 September 2026
ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
24 September 2026
ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا
24 September 2026
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور
24 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
24 September 2026