ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
Web Desk
24 September 2026
خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے دوران وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان نے ایک ایرانی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے، جس کے بعد اجازت نہ ملنے پر مذکورہ پرواز کو مجبورا واپس تہران لوٹنا پڑا۔ ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان مجید اخوان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایرانی طیارے کو ہنگامی طور پر تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والی تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بھی معطل یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے پروازوں کی اس اچانک معطلی سے متعلق ایران کو تاحال کوئی باضابطہ پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم اماراتی ہوائی اڈوں کے ڈپارچر بورڈز سے ایرانی پروازوں کا شیڈول ہٹا دیا گیا ہے جس سے فضائی سفر کے بحران میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں
25 September 2026
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026