امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
Web Desk
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ (U.S. Department of State) نے امریکی ویزوں میں دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات کے استعمال اور غلط استعمال کی روکتھام کے لیے ایک نیا آن لائن ‘ویزہ فراڈ ٹپ پورٹل’ (Online Visa Fraud Tip Portal) متعارف کروا دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری کردہ میڈیا نوٹ کے مطابق، اس نئا آن لائن ٹول کا مقصد عوام الناس کو ویزہ فراڈ کے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی یا معلومات کی فوری اور محفوظ اطلاع دینے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ امریکی حکام فوری کارروائی کر سکیں۔
سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز کے مطابق، صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں ویزہ فراڈ کی نشاندہی اور اس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویزہ فراڈ میں جعلی سفری دستاویزات، جعلی شادیوں کے نیٹ ورکس، فرضی یا شیل کمپنیوں کی جانب سے ملازمت کی پیشکش، اور ‘برتھ ٹورازم’ (Birth Tourism) جیسے غیر قانونی طریقے شامل ہیں۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ویزے فوری منسوخ کیے جائیں گے اور ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب
24 September 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
24 September 2026
کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری
24 September 2026
ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب
24 September 2026