مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
Web Desk
24 September 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و پارلیمانی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دینے کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مالدیپ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور خطے میں پائیداری کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ
24 September 2026
ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
24 September 2026
ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
24 September 2026
ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا
24 September 2026
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور
24 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026