ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا
Web Desk
24 September 2026
مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان آزاد جموں و کشمیر کے 23ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 13 ووٹ لیے۔ 46 رکنی ایوان میں اسپیکر چودھری طارق فاروق نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن چودھری قاسم مجید کی غیر موجودگی کے باعث ان کا ووٹ شمار نہیں ہو سکا۔
حلف برداری کی اس پروقار تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی سمیت طارق فضل چودھری، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے ڈاکٹر نجیب نقی کو مبارکباد دی اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نجیب نقی اور ان کے خاندان کی آزاد کشمیر کے لیے بے شمار خدمات ہیں اور وہ کشمیر کے معاملات کو بہترین طریقے سے سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی اور کسی کے ساتھ انتقامی سلوک نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد نجیب نقی کا سیاسی سفر:
62 سالہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی کا تعلق سدھنوتی (پونچھ ڈویژن) کے ایک معروف سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے دادا کرنل خان محمد خان کو ‘بابائے پونچھ’ کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر نجیب نے 1990 کی دہائی میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور 1991 میں پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے۔ وہ مختلف ادوار میں صحت، منصوبہ بندی، خزانہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم محکموں کے وزیر اور کشمیر کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
24 September 2026
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ
24 September 2026
ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
24 September 2026
ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
24 September 2026
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور
24 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
24 September 2026