طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط،
Web Desk
19 July 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کے دورہ نیویارک کے دوران وزارت منصوبہ بندی اور نیویارک یونیورسٹی میں قائم پاکستانی میڈیکل اینڈ ڈینٹل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (PMDSA) کے درمیان تعاون کی ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد طبی تعلیم، تحقیق، جدت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت پاکستانی طلبہ کو رہنمائی اور داخلوں میں معاونت فراہم کی جائے گی اور سمندر پار پاکستانی طبی طلبہ کا پاکستان کے تعلیمی و صحت کے اداروں کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے گا۔ فیکلٹی ممبران، طبی ماہرین اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے زور دیا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پاک-امریکہ تعلیمی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بائیوٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس جیسے جدید شعبوں میں نوجوانوں کو مہارت فراہم کر کے ملک کو نالج اکانومی میں تبدیل کیا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے نیویارک یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹری اور بیلیویو ہاسپٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کو تحقیق و جدت کے ذریعے پاکستان کا سفیر بننے کی ترغیب دی۔
متعلقہ عنوانات
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی
20 July 2026
امریکی حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
20 July 2026
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا
20 July 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں کمانڈ سینٹر پر حملہ
20 July 2026
ایران مرکزی منامہ میں کچھ مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے: امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں
20 July 2026
ایران کے شہر چابہار میں دھماکوں کی آوازیں: ایرانی میڈیا
20 July 2026
امریکی فوج نے ایران کیخلاف مسلسل نویں رات حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
20 July 2026
اوئسٹر کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے: تحقیق
19 July 2026