LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن 19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی

اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا

Web Desk

19 July 2026

عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں امریکی قونصل خانے کو بارود سے لیس ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، جس کے بعد قونصل خانے نے اپنا فضائی دفاعی نظام فوری طور پر فعال کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘بیس نیوز’ کے مطابق، اتوار کے روز اربیل شہر کے آسمان پر کئی زوردار دھماکے سنے گئے اور فضا میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ حملے خودکش (کومیکازی) ڈرونز کے ذریعے کیے گئے تھے، جنہیں روکنے اور ممکنہ فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کی۔ مقامی حکام اور سکیورٹی ذرائع کی جانب سے اب تک کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔