LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا

Web Desk

19 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے بعد ایران کے متعدد جنوبی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، امریکی فضائیہ نے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ساحلی علاقے ‘سیریک’ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے اہم بندرگاہی شہر ‘بندر عباس’ میں بھی متعدد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ان تازہ حملوں کے دوران ‘حاجی آباد’ شہر کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام اور میڈیا کی جانب سے تاحال ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ایرانی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ ان فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی انتہائی سنگین حد تک بڑھ گئی ہے۔