ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
Web Desk
18 July 2026
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اقدامات سے دو اہم ترین عالمی سفارتی کامیابیوں کو یکسر تباہ کر دیا ہے، اور اس کے باوجود وہ دنیا کے سامنے امن کی بات کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک تفصیلی بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد 2018ء میں اوباما انتظامیہ کے دور میں طے پانے والے تاریخی ایران جوہری معاہدے (JCPOA) کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا۔
رضا امیری مقدم نے حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اب اپنی من مانی تشریح اور بدنیتی کی بنیاد پر، دستخط کے 20 دن سے بھی کم عرصے کے اندر ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ (MoU) کو بھی سبوتاژ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے اس ایم او یو کی طے شدہ شرائط کے صریح برعکس خطے میں دوبارہ جنگ شروع کی ہے، اور آبنائے ہرمز پر امریکی قبضے کی کوششیں اس مفاہمتی یادداشت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ امریکا نے تمام بین الاقوامی سفارتی اصولوں کو پامال کیا ہے، لہٰذا دنیا کو واشنگٹن کے ان غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات کی یکمشت مذمت کرنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ
19 July 2026
امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے
19 July 2026
فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟
19 July 2026
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
19 July 2026
طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط،
19 July 2026
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
19 July 2026
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
19 July 2026