قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
Web Desk
18 July 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا دانشمندانہ اور قومی اتحاد کو فروغ دینے والا پیغام قومی مفادات کے تحفظ اور ایران کی عزت و وقار کے لیے سب سے اہم اور قیمتی سرمایہ ہے۔ اپنے ایک اعلیٰ سطح کے بیان میں صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ اس نازک اور موجودہ تاریخی مرحلے پر قومی اتحاد کے تقاضوں پر سختی سے عمل کرنا اور ہر قسم کے باہمی اختلافات و داخلی تقسیم سے گریز کرنا ہی ملک کی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ایران کے وسیع تر مفادات کے تحفظ اور درپیش موجودہ بیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن نے مفاہمتی یادداشت کی بار بار سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ امریکی صدر کے دستخط کی اب کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا تھا کہ غیور ایرانی قوم نے ‘شہیدِ ایران’ کو تاریخی انداز میں الوداع کہہ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جبکہ شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریبات میں عوام کی کروڑوں کی تعداد میں بے مثال شرکت دراصل ایرانی عوام کی لازوال قومی وحدت، یکجہتی اور یکمشت ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026