LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

ایرانی حملے میں اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک، امریکا کی تصدیق

Web Desk

18 July 2026

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اردن میں ایران کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں اس کے 2 فوجی ہلاک، متعدد زخمی اور ایک اہلکار تاحال لاپتہ ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق، 17 جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران یہ جانی نقصان ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد ان اہلکاروں کی شناخت دنیا کے سامنے ظاہر کی جائے گی۔

دوسری جانب، امریکی حکام نے بتایا کہ حملے میں معمولی زخمی ہونے والے 4 امریکی فوجیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اردن کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، جنہیں ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ دیگر معمولی زخمی اہلکاروں کی طرح دوبارہ اپنی فوجی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں قائم امریکا کی اہم ‘الازرق ایئر بیس’ کو بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی فورسز کے مطابق، اس شدید حملے میں امریکی بیس پر موجود 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوئے، جبکہ فائٹر جیٹ شیلٹرز اور پارکنگ ریمپس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ روسی میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی حملے سے قبل الازرق بیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کرایا جا سکا تھا، جس کی وجہ سے یہ جانی و مالی نقصان ہوا۔