امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
Web Desk
18 July 2026
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کے بعد ایران نے یہ سخت قدم اٹھایا ہے کیونکہ امریکا مسلسل معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مذاکرات کے جاری عمل کے دوران بھی وعدے توڑتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو اس کی نیت کا ایک بار پھر دوٹوک جواب مل رہا ہے اور اس وقت ایران کی تمام تر توجہ اپنے ملک کے دفاع پر مرکوز ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران سنجیدگی کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک تھا، تاہم امریکی یکطرفہ اقدامات نے باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران کے اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود سفارتی کشیدگی میں مزید خطرناک اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ
24 September 2026
ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
24 September 2026
ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
24 September 2026
ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا
24 September 2026
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور
24 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
24 September 2026