LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ

Web Desk

18 July 2026

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات ایک بار پھر شدید کشیدہ ہو گئے ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو جنگلاتی آگ کے دھویں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ’آلودگی ٹیرف‘ عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے اٹھنے والا دھواں امریکی فضا کو آلودہ کر رہا ہے، جس سے نمٹنے پر آنے والی ناقابلِ حساب لاگت کینیڈا کی اشیاء پر پہلے سے عائد ٹیرف میں شامل کی جائے گی۔ دوسری جانب کینیڈا کی وزیر برائے ہنگامی حالات ایلینور اولشوسکی نے ان دھمکیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دھمکیوں کے بجائے مدد کرنی چاہیے، کیونکہ کینیڈا نے رواں سال کیلیفورنیا کی آگ پر قابو پانے کے لیے امریکا کی ہنگامی مدد کی تھی۔ کینیڈین حکام کے مطابق حکومت 2020 سے اب تک جنگلاتی آگ کی روک تھام کے لیے 12 ارب کینیڈین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کینیڈا کے جنگلات خشک ہو رہے ہیں، جس سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں یہ مزید بڑھ سکتے ہیں۔