اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
Web Desk
18 July 2026
غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد افراد ایک وحشیانہ ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔ قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ساتھ نام نہاد جنگ بندی کو نو ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ تازہ ترین واقعے میں، وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ کی بلاطہ مارکیٹ میں احمد یٰسین مسجد کے باہر سوگواروں کے ایک اجتماع پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جو پہلے سے شہید ہونے والے ایک فلسطینی کے جنازے کے جلوس کا انتظار کر رہے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور العودہ ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اس دلخوز حملے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ کم از کم 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026
ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی
18 July 2026