LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Web Desk

17 July 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قطر میں واقع امریکی “العدید ایئر بیس” کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں نصب ریڈار سسٹم اور فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اس کے فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرخ لکیروں کو عبور کرنے سے گریز کریں، کیونکہ عوام اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر دشمن نے حملے جاری رکھے تو ایران مزید فیصلہ کن جوابی کارروائیاں کرے گا۔ فی الحال ایرانی حکام کی جانب سے اس کارروائی کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی امریکی حکام کی طرف سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔