امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
Web Desk
17 July 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیرملکی طلبہ، ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے شرکا اور غیرملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی محکمہ داخلی سلامتی (DHS) کی جانب سے جاری کیے گئے نئے حتمی ضابطوں کے مطابق ایف (F) اسٹوڈنٹ ویزا اور جے (J) ایکسچینج ویزا رکھنے والوں کے لیے امریکا میں قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت چار سال مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ آئی (I) میڈیا ویزا پر آنے والے غیرملکی صحافی زیادہ سے زیادہ 240 روز تک امریکا میں قیام کر سکیں گے۔ چینی صحافیوں کے لیے یہ مدت صرف 90 روز رکھی گئی ہے۔ اس سے قبل ان ویزوں پر امریکا میں قیام کی اجازت متعلقہ تعلیمی پروگرام یا ملازمت کی مدت تک برقرار رہتی تھی۔
نئے ضوابط فیڈرل رجسٹر میں اشاعت کے 60 روز بعد نافذ ہوں گے، تاہم ان کا اطلاق کانگریس کے جائزے سے مشروط ہوگا۔ نئے قوانین کے تحت گریجویٹ طلبہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نہ تو اپنا تعلیمی مقصد تبدیل کر سکیں گے اور نہ ہی کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں منتقل ہو سکیں گے۔ اسی طرح تعلیم یا تربیت مکمل ہونے کے بعد امریکا چھوڑنے کے لیے دی جانے والی مہلت بھی 60 دن سے کم کرکے 30 دن کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلی سلامتی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت سے زیادہ امریکا میں قیام کے خواہش مند افراد توسیع کے لیے درخواست دے سکیں گے یا امریکا سے باہر جا کر دوبارہ داخلے کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ادھر چین نے امریکی فیصلے کو امتیازی قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ نئی پالیسی 2021 میں امریکا اور چین کے درمیان میڈیا سے متعلق طے پانے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے اور اس سے امریکا میں چینی میڈیا کے معمول کے پیشہ ورانہ فرائض متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے مطابق 2024 کے دوران امریکا میں 18 لاکھ سے زائد اسٹوڈنٹ ویزا انٹریاں ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2024 میں امریکا نے 5 لاکھ سے زائد ایکسچینج وزیٹرز اور 37 ہزار 300 غیرملکی میڈیا نمائندوں کو ویزے جاری کیے۔ محکمہ کا مؤقف ہے کہ طلبہ، ایکسچینج پروگراموں کے شرکا اور دیگر غیر تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی مؤثر نگرانی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، جس کے پیش نظر یہ نئے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026