ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
Web Desk
17 July 2026
امریکی صدارتی محل (وائٹ ہاؤس) کی ترجمان کرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود ایران اب بھی امریکہ کے ساتھ معاہدہ (ڈیل) کرنے کا خواہش مند ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ترجمان نے حالیہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ نے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کے جواب میں ایران پر حالیہ حملے کیے ہیں، جس کے بعد تہران اب امریکی حملوں کو روکنے کے قابل نہیں رہا، لیکن اس کے باوجود ایران تاحال امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کے درمیان اس وقت واضح تقسیم پائی جاتی ہے، جہاں کچھ رہنما اب بھی امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے حق میں ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے کے سفارتی حل کے لیے بالکل تیار ہیں، تاہم وہ ایران کو بحری جہازوں پر حملے کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایک اور اہم معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا
25 September 2026
وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے
25 September 2026
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
25 September 2026
ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران
25 September 2026
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع
25 September 2026
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن
25 September 2026
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
25 September 2026