دنیا کی ایک تہائی آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ
Web Desk
17 July 2026
اقوامِ متحدہ نے ایک ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران عالمی سطح پر صحت بخش غذا کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی کے لیے متوازن اور صحت بخش خوراک خریدنا اب ناممکن ہو چکا ہے۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے چیف اکانامسٹ میکسیمو ٹوریرو نے “اسٹیٹ آف فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن ان دا ورلڈ” رپورٹ کے باضابطہ اجرا سے قبل ان ہولناک حقائق سے پردہ اٹھایا۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں صحت بخش غذا کی عالمی لاگت بڑھ کر اب فی شخص یومیہ 4.28 امریکی ڈالر (خریداری قوتِ مساوات – PPP) تک پہنچ چکی ہے۔ اس ہوش ربا اضافے کے نتیجے میں دنیا بھر کے 2.69 ارب افراد (یعنی دنیا کا ہر تیسرا شخص) صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے کی مالی استطاعت کھو چکا ہے۔ رپورٹ میں صحت بخش غذا کے مختلف گروپوں کی لاگت کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بنیادی غذائیں اناج، غلے اور پھلیاں مجموعی لاگت کا محض 13 فیصد بنتی ہیں۔ پھل اور سبزیاں مجموعی خوراک کی لاگت کا 16 فیصد حصہ ہیں۔ جانوروں سے حاصل ہونے والی غذا گوشت، دودھ، انڈے وغیرہ سب سے مہنگا حصہ ہیں جو مجموعی لاگت کے 30 فیصد پر مشتمل ہیں۔
میکسیمو ٹوریرو نے پریس کانفرنس کے دوران خوراک کے عالمی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کے سامنے اصل چیلنج صرف اتنی خوراک یا کیلوریز پیدا کرنا نہیں ہے جس سے پیٹ بھرا جا سکے، بلکہ سب سے بڑا چیلنج غذائیت سے بھرپور خوراک کو غریب طبقے کے لیے سستا اور قابلِ رسائی بنانا ہے، کیونکہ یہی صحت بخش غذا کی مجموعی لاگت میں کمی لانے کا واحد موثر طریقہ ہے۔”
متعلقہ عنوانات
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026