آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی، ترجمان ایرانی فوج
Web Desk
17 July 2026
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب 40 روزہ جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی۔ ایک باضابطہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ امریکا دراصل آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری سے شدید خوف زدہ ہے، اور سچ تو یہ ہے کہ اس اہم ترین آبی گزرگاہ میں سکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے کا اصل ذمہ دار خود امریکا ہے۔
ترجمان نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایران نے برادر خلیجی ممالک سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف جارحانہ حملوں کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ ابراہیم ذوالفقاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر خطے کے ممالک امریکا کے بجائے ایران کے ساتھ تعاون کی راہ اختیار کریں، تو خطے میں پائیدار اور اجتماعی سلامتی کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو کڑی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے، اور ایران خطے کے انفراسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا اس طرح مٹا دے گا جیسے اس کا کبھی وجود ہی نہ تھا، جس سے یہ تنازع پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
متعلقہ عنوانات
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026