ایرانی عدلیہ نے ٹرمپ کا امریکی قیدی کی رہائی کا دعویٰ مسترد کر دیا
Web Desk
17 July 2026
ایران کی عدلیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر مسترد اور سچائی سے عاری قرار دے دیا ہے جس میں انہوں نے تہران کی جانب سے ایک امریکی قیدی کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’آئی آر آئی بی‘ (IRIB) کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے ایک نامعلوم باوثوق ذریعے نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر کے دعووں کے برعکس ایران کی کسی بھی جیل سے کسی امریکی قیدی کو رہا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس وقت قیدیوں کا کوئی تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (بدھ کو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے سال 2024ء میں جو بائیڈن انتظامیہ کے دورِ حکومت کے دوران گرفتار کیے گئے ایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔ تاہم، تہران نے اس دعوے کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026