اربیل ڈرون حملے کے بعد بغداد میں امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاری
Web Desk
17 July 2026
عراق کے شہر اربیل پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملے کے بعد دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے نے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایک ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی تاکید کی ہے اور انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ عراق کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔
امریکی سفارت خانے کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق میں دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، مسلح تنازعات، داخلی بدامنی اور امریکی حکومت کی ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت کے پیشِ نظر امریکی شہری کسی بھی مقصد کے لیے اس ملک کا رخ نہ کریں۔ سفارت خانے نے عراق میں پہلے سے موجود امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور مقامی سکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026