LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں سے امریکی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، سینٹ کام

Web Desk

17 July 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں امریکی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں اور تیاریوں پر کوئی عملی اثر نہیں پڑا۔ ‘الجزیرہ عربی’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ترجمان نے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کے اندر میزائل اور ڈرون لانچ کرنے کے فعال ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جبکہ بندر عباس کے قریبی علاقوں میں ایرانی نگرانی اور ریڈار تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے 50 ہزار فوجی موجود ہیں جو کسی بھی قسم کے مشن کو فوری طور پر انجام دینے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ اور تیار ہیں۔ انہوں نے تہران پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران بلاامتیاز اپنے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے کے معصوم شہریوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں