ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جائیں گے: وائٹ ہاؤس
Web Desk
17 July 2026
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رواں فٹبال ورلڈ کپ انتہائی کامیاب رہا ہے اور میچوں کے دوران شائقینِ کھیل کی آمد نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
نیوز بریفنگ کے دوران ایران کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کبھی بھی بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔ کیرولین لیویٹ نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان پسِ پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے۔
پریس سیکرٹری نے تہران پر الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا کر مفاہمتی یادداشت (MoU) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کے ردِعمل میں حالیہ امریکی حملے کیے گئے۔ انہوں نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے اپنے جارحانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا
25 September 2026
وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے
25 September 2026
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
25 September 2026
ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران
25 September 2026
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع
25 September 2026
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن
25 September 2026
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
25 September 2026