امریکا کے ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے، تہران کی سخت ردعمل کی دھمکی
Web Desk
17 July 2026
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر ایران کے سٹریٹجک اہمیت کے حامل جنوبی علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جن کے دوران جزیرہ قشم کے قریب امریکی پراجیکٹائلز (میزائل یا گولے) کو مار گرایا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قشم، کیش اور ابو موسیٰ کے جزائر امریکی فضائی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں، تاہم ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن نے تہران کے خلاف اپنی عسکری مہم تیز کر دی ہے اور مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی بحری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔
امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی عسکری قیادت ‘خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز’ کے ترجمان نے انتہائی سخت ردِعمل جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی جرات کی تو ایران پورے خطے کے انفراسٹرکچر کو نیست و نابود کر دے گا۔ ترجمان نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ “ہم خطے کے انفراسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کریں گے جیسے کبھی اس کا وجود ہی نہ تھا، اور عربوں کو اونٹوں اور سینڈل کے پرانے دور میں واپس دھکیل دیں گے۔” دوسری جانب، امریکی حکام نے تاحال ان ایرانی دعوؤں اور دھمکی آمیز بیانات پر کوئی باضابطہ موقف اختیار نہیں کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026